جمعرات 9 جولائی 2026 - 13:02
کربلا میں رہبرِ شہید کی تاریخی تشییع؛ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے نمازِ جنازہ پڑھائی

حوزہ/ حرمِ حضرت امام حسینؑ میں رہبرِ شہید آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تشییعِ جنازہ لاکھوں عراقی سوگواروں کی موجودگی میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام پائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جسدِ مطہر کی تشییع حرمِ حضرت امام حسینؑ میں منعقد ہوئی، جس میں عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین، علماء، دینی شخصیات اور عزاداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے، حرمِ حضرت امام حسینؑ کے متولیِ شرعی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے رہبرِ شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔

نمازِ جنازہ اور تشییع کے دوران پورا حرم سوگ کی فضا میں ڈوبا رہا، جبکہ شرکاء نے رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن اور انقلابِ اسلامی کے اہداف سے وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha